واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوال پوچھنے پر سیخ پا ہوگئے اور وائٹ ہاؤس میں صحافی کے داخلے پر پابندی لگادی۔پریس کانفرنس کے دوران سی این این کے رپورٹر جم اکوسٹا نے وسطی امریکہ کے پناہ گزینوں اور امریکی انتخابات میں روسی مداخلت پر سوالات کئےتو ٹرمپ نے غصے میں آ گئے۔ دوبارہ سوال کی کوشش پر وائٹ ہاؤس کی ملازم خاتون نے آگے بڑھ کر اکوسٹا سے مائیک چھیننے کی کوشش کی۔ ٹرمپ نے صحافی سے کہا بہتر ہے کہ تم مجھے ملک چلانے دو اور خود سی این این چلاؤ۔سی این این کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے کہ تم جیسے لوگ اس میں کام کررہے ہیں، تم ایک گھٹیا اور بدتمیز شخص ہو۔ بعدازاں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جم اکوسٹا کا وائٹ ہاؤس میں داخلے کا اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا جس میں کہا گیا کہ صحافی نے نوجوان خاتون سے دست درازی کی۔