حکومت نے دھرنا قائدین سے این آراو کرلیا ۔آصف زداری

خیر پور(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق صدرِ اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے لگ رہا ہے کہ دھرنے کرنے والی مذہبی جماعتوں کے قائدین سے این آر او کیا جارہا ہے۔ریاست مخالف تقاریر کرنے والوں کے بجائے غریب پکڑے جارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیر پور میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ یوٹرن لیا، کچھ روز پہلے مولوی صاحبان نے جو زبان استعمال کی وہ سب انٹر نیٹ پر موجود ہے ۔ ملک میں انڈر 14ٹیم کھیل رہی ہے، نواز شریف کی طرح یہ بھی معاہدے کے تحت آئے ہیں، عوام پریشان ہے، ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی ہے، کوئی بھی بیوروکریٹ ان حالات میں کام کرنے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں کبھی حالات گرم کیے جاتے ہیں تو کبھی ٹھنڈے اور شاید نواز شریف اور مریم نواز حالات ٹھنڈے کررہے ہیں۔ منظور وسان کا خواب کہتا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت مکمل نہیں کرے گی۔ سابق صدر مملکت نے کہا کہ سندھ حکومت نے پانی کے بحران سے نمٹنے کے لئےکام کیا، بھاشا ڈیم ہم سب کی سوچ تھی اور ہے، اس کی فزیبلٹی بھی ہماری حکومت نے بنائی تھی، ہماری حکومت نے لوگوں کی زمینوں کے پیسے دئیے۔انہو ں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے پیچھے یا پھر عالمی مالیاتی ادارے کے پاس نہیں جانا چاہیے۔ ہمیں اپنی کیپیٹل مارکیٹ کو مضبوط بنانا چاہیے تاکہ کسی دوسرے کے پاس جانے کی ضرورت نہ پڑے کیونکہ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ کو مضبوط کرنا ممکن ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سندھ کے عوام کو جتنا ممکن ہوسکتا ہے ریلیف دیتے رہتے ہیں، لیکن وفاقی حکومت صوبے کے بجٹ کو ہمیشہ کم کرتی رہی ہے۔

Comments (0)
Add Comment