تاجروں کو سڑکوں پر لانے کی سازش کی جارہی ہے-شرجیل گوپلانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل سٹی تاجر اتحاد ایسوایشن کے صدر شرجیل گوپلانی کا کہنا ہے کہ تمام تجاوزات متعلقہ اداروں کے راشی افسران کی ملی بھگت سے قائم کی گئیں حالیہ کارروائی سازش ہے۔تاجروں کو سڑکوں پر لاکر تجاوزات پتھاروں کے خلاف آپریشن رکوانے کی کوشش کی جارہی ہے، کیونکہ پتھارے ہٹنے سے راشی افسران کی لاکھوں یومیہ آمدنی بند ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے نام پر بلدیاتی عملے نے مارکیٹوں کے سائن بورڈ تک اکھاڑ دیے، جس کا تاجر کئی برسوں سے ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment