کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی نے امت کو بتایا کہ چار روز سے آپریشن جاری ہے،4ہزار سے زائد دکانوں کے خلاف کارروائی کی گئی اس دوران کسی بھی سیاسی رہنما نےبیان جاری نہیں کیا ۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران خرم شیر زمان کی مسلسل کالز آرہی تھی لیکن میں نے مصروفیات کی وجہ سے اٹینڈ نہیں کی۔ گزشتہ روز 700دکانوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں خرم شیر زمان کا ریسٹورنٹ بھی شامل ہے‘ خرم شیر کے ہوٹل کا سن شیڈ 20سے25فٹ تک باہر تھا جسے گرا دیا گیا ہے۔ بشیر صدیقی نے بتایا کہ ایک دو روز بعدسولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا عملہ صفائی ستھرائی کا کام شروع کرے گا۔