کراچی (بزنس رپورٹر) اسٹیٹ بینک نے سائبر حملوں کی خبر کے حوالے سے واضح کردیا تھا کہ اے ٹی ایم کی تمام سروسز محفوظ ہیں اور ون لنک بھی یہ وضاحت کرتا ہے کہ ان کے صارفین کی اے ٹی ایم کی تمام ٹرانزیکشن اور ادائیگیاں محفوظ ہیں۔ ہماری سیکورٹی جدید نظام سے آراستہ ہے۔ اس پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔