جے آئی ٹی نے سابق آئی جی اسلام آباد کا بیا ن ریکارڈکرلیا

اسلام آباد (نمائندہ امت)وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پرقائم انکوائری کمیٹی نے سابق آئی جی اسلام آبادکابیان ریکارڈکرلیا ۔ وفاقی وزیر کے فارم ہاؤس کا دورہ کرنے کے بعد جے آئی ٹی نے سابق آئی جی اسلام آباد جان محمد کا بیان قلمبند کیا۔ جان محمد نے اپنے سابقہ بیان پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی سے ایک بار بات ہو۔ انہوں نے مزید کتنی بار ٹیلی فون کیا اس حوالے سے مجھے معلوم نہیں ۔جے آئی ٹی نے ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن ملک بشیر اور تفتیشی آفیسر شفقت کا بیان بھی قلمبند کیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی تمام تر ثبوت اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد آخر میں وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کا بیان لے گی۔

Comments (0)
Add Comment