کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شاہراہ قائدین پر مجلس عمل کے ملین مارچ میں قائدین کے خطاب کے لئےکنٹینر پر اسٹیج تیار کیا گیا ، مرکزی اسٹیج کی سیکورٹی مجلس عمل کے رضاکاروں نے سنبھال لی تھی جو مارچ کے اختتام تک ڈیوٹی انجام دیتے رہے ۔ اسٹیج پر صرف مرکزی قائدین اوررکن سندھ اسمبلی کو جانے کی اجازت تھی ۔مرکزی اسٹیج کے ساتھ ہی میڈیا نمائندوں کے لئے جگہ مختص تھی ،اسٹیج کی پشت پر بھی کئی میٹر تک جگہ خالی چھوڑی گئی، اسٹیج پر وقفے قفے سے نعرے لگائے جاتے رہے۔