اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مغربی میڈیا کی جانب سے آسیہ کی بیرون ملک جانے کی خبروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی خبروں کی اشاعت وطیرہ بن گیا ہے۔میڈیا کے ایک حصے سے کہتا ہوں کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ آسیہ کا کیس بہت حساس معاملہ ہے۔ جمعرات کو ایک ٹوئٹ اور بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ تاثر دیا گیا کہ آسیہ بی بی کوغیر ملکی سفیر لے کر چلا گیا ہے، غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نظر ثانی پٹیشن کا تعلق براہ راست حکومت سے نہیں ہے۔