چھتیس گڑھ میں ماو باغیوں نے بس بم سے اڑادی – 5 ہلاک

نئی دہلی(امت نیوز)چھتیس گڑھ میں مائوباغیوں نے بس بم سے اڑا دی ، جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی سمیت5 افراد ہلاک ہو گئے۔ چھتیس گڑھ میں اگلے ہفتے اسمبلی الیکشن ہونے والے ہیں۔ مائو نواز باغیوں نے پمفلٹوں کے ذریعے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ریاست کے وسائل پر قابض بھارت کے زیر اہتمام انتخابات میں حصہ نہ لیں۔اطلاعات کے مطابق چھتیس گڑھ کےضلع دنتے واڑہ میں بھارتی نیشنل منیرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی بس مارکیٹ سے واپس جا رہی تھی کہ راستے میں بائو باغیوں نے بارودی سرنگ سے اسے نشانہ بنایا۔ دھماکے سے ایک بھارتی فوجی سمیت5 افراد ہلاک اور 2فوجی زخمی ہو گئے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بس میں فوجی اور شہری سوار تھے۔گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مائو باغیوں کا یہ تیسرا حملہ ہے۔

Comments (0)
Add Comment