سی ڈی اے – اعظم سواتی کو 5 دن میں سرکاری زمین پر قبضہ چھوڑنے کی ہدایت

اسلام آباد (وقاص منیر چوہدری ) وفا قی تر قیا تی ادارہ(سی ڈی اے )کی جانب سےوفاقی وزیراعظم سواتی کو غیر قانونی طور پر کی گئی تعمیرات وتجاوزات کو ختم کرنے کےلیے 5 یوم کی ڈیڈ لائن دیدی بصورت دیگر آپریشن کے ذریعے غیرقانونی تعمیرات وتجاوزات کو ختم کرنے کی تنبیہ کردی۔ تفصیلا ت کے مطابق وفا قی وزیر نےقانون کی دھجیاں بکھیر تے ہو ئے ایک طرف سر کا ری اراضی پر قبضہ جبکہ دوسری جانب منظوری کے بغیر بیسمنٹ کی تعمیر کر لی ہے اعظم سواتی نے فارم ہاوس کےدونوں طرف کم از کم 11کنال زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے۔ مذکورہ وزیر نے اس زمین پر تجاوز کرنے کے بعد خاردار تاریں لگا رکھی ہیں ذرائع کے مطابق آرچرڈ سکیم اور پولٹری اینڈ وجی ٹیبل سکیم کوزرعی فارم الاٹمنٹ قواعد کے تحت رہائشی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کئے جاسکتا آ رچرڈ سکیم میں کورڈ ایریا 4850 مربع فٹ رکھا گیا تھا ۔ اس میں منیجر کی رہائش گاہ ، آفس ، سرونٹ روم ، کنٹین ، ٹرالی اسٹینڈ اور گارڈ روم کی عمارتیں شامل تھی تاہم سابق صدر پرویز مشرف دور میں یہ کورڈ ایریا بڑھا کر دس ہزار مربع فٹ کر دیا گیا تھا کیو نکہ پرویز مشرف کا اپنا فارم ہاوس بھی سکیم میں مو جود تھا جس کے بعد یہاں عالیشان محلات اور شادی ہال بن گئے ۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے سو مو ٹو نوٹس لیا اور کورڈ ایریا واپس 4850 فٹ کرنے کا حکم دیا تھا ۔تاہم وفا قی وزیر کی سی ڈی اے قوانین کے ساتھ ساتھ سپریم کو رٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کر تے ہو ئے فارم میں بیسمنٹ بنا رکھا ہے واضح رہے کہ جنوری 2016میں بھی اعظم سواتی کی اہلیہ طاہرہ سواتی کو الائمنٹ قواعد کی خلاف ورزی کر نے پر نو ٹس جا ری کیا تھا تاہم سپریم کو رٹ کی جانب سے نو ٹس لینے پر سی ڈی اے افسران نے خو د کو محفوظ کر نے کیلئے دوبا رہ نو ٹس جا ری کر دیا ہے سی ڈی اے کی جانب سے سر کا ری اراضی پر قبضہ کی تصدیق کر تے ہو ئے بتا یا کہ اعظم سواتی نے فارم ہاوس کے پچھلی طرف 10کنال زمین پر خاردار تاریں لگوائیں جبکہ دائیں طرف سی ڈی اے کے قوانین کے خلاف نہ صرف گیٹ نصب کروایا بلکہ ایک کچا مٹی کا گھر بھی تعمیر کیا یاد رہے کہ یہ وہی مٹی کا گھر ہے جہاں اعظم سواتی کے گارڈز نے گائے کو تین دن باندھے رکھا۔ سی ڈی اے کے ترجمان صفدر شاہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ جس زمین پر وزیر کی جانب سے خاردار باڑ لگائی گئی ہے وہ غیر قانونی قبضہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ وزیر نے دو بار زمین کے حصول کیلئے رابطہ کیا لیکن ان کی درخواست مسترد کردی گئی۔ انہو ں نے مزید بتایا کہ فارم ہاوس پر پچھلا دروازہ نصب کرنے کی اجازت نہیں کیوں کہ وہ سرکاری زمین پر کھلتا ہے۔ دروازہ صرف وہاں کھولنے کی اجازت ہے جہاں سڑک ہو یا مالک کی اپنی زمین ہو۔

Comments (0)
Add Comment