23 اعلیٰ سرکاری افسران کی دہری شہریت کا انکشاف

اسلام آباد(ناصرعباسی)23 اعلی سرکاری افسران کی دہری شہریت کا انکشاف ہوا ہے ۔ان افسرن نے امریکہ ، برطانیہ اور کینیڈا کی شہریت حاصل کررکھی ہے ۔قومی اسمبلی میں سرکاری افسران کی دوہری شہریت کے متعلق جمع کروائی دستاویز کے مطابق دوہری شہریت کے حامل افسران میں سے 5امریکی،8نے کینیڈین اور10برطانوی شہریت شہری ہیں ۔گریڈ 21 کے ایڈیشنل آئی جی پنجاب اعجازحسین شاہ کے پاس کینیڈین ،سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19 کے افسر واسق کے پاس امریکہ،اسٹبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی بنائے گئے گریڈ 22 کےافسر اسکواڈرن لیڈر(ر)اقبال محمودکے پاس کینیڈین،سیکرٹریٹ گروپ کی گریڈ 19 کی افسر صائمہ اشفاق کے پاس امریکہ ،پنجاب میں تعینات گریڈ 20 کے افسر ڈی آئی جی زعیم اقبال کے پاس برطانیہ ،پنجاب میں تعینات گریڈ 20 کے افسر ڈی آئی جی شاہد اقبال کے پاس کینیڈا ،پنجاب میں تعینات گریڈ 20 کے افسر ڈی آئی جی مرزافاران بیگ کے پاس برطانیہ ،بلوچستان میں تعینات گریڈ 19کے افسر ایس یس پی برکات حسین کھوسہ کے پاس کینیڈا،بلوچستان میں ہی تعینات گریڈ 18 کے افسرایس پی سہیل احمد شیخ کے پاس برطانیہ،پنجاب میں تعینات گریڈ 18 کے افسر عادل میمن کے پاس امریکہ، گریڈ 22 کی افسر رابعہ جوریہ آگا کے پاس برطانیہ،گریڈ 22 کے افسر نوید کامران بلوچ کے پاس کینیڈا ،گریڈ 21 کے افسر شیر افگن خان کے پاس امریکہ ،گریڈ 20کے افسر علی سرفراز حسین کے پاس برطانیہ، گریڈ 20کی افسر سارہ سعید کے پاس امریکہ ،گریڈ 20 کے افسر محمد اجمل کے پاس کینیڈا ، گریڈ 20کے افسر راشد منصور کے پاس کینیڈا ،گریڈ 19 کے افسر محمد اظہر رؤف کے پاس برطانیہ ،گریڈ 18 کے افسر محمد اسلم راؤکے پاس برطانیہ ، گریڈ 18 کی افسر رابعہ اورنگزیب کے پاس کینیڈا، گریڈ 20کے افسر احسن منگی کے پاس برطانیہ اور گریڈ 18 کی افسر صائمہ علی کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے۔

Comments (0)
Add Comment