واشنگٹن ( امت نیوز) کیلی فورنیا کا ڈانس کلب چند لمحوں میں مقتل بن گیا ۔جنونی فوجی نے اندھادھندفائرنگ سے رقص کرتے جوڑے یکے بعد دیگر زمین پر گرنے لگے ۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق تھاؤزینڈزاوکس میں واقعہ سے خوف وہراس پھیل گیا ۔کلب کے باہر موجودعینی شاہدین نے بتایا کہ کلب میں معمول کی طرح موسیقی پر جوڑے رقص کررہے تھے ۔اسی دوران فائرنگ ہوگئی ،تاہم دیکھتے ہی دیکھتے رقص کرتے جوڑے گرتے رہے ۔کلب میں افراتفری پھیل گئی کچھ لوگوں نے کرسیوں سے کھڑکیاں توڑ کر باہر نکلنے کی کوشش کی ،جبکہ کچھ نے بیت الخلا میں چھپ کر پناہ لی ۔زخمی عینی شاہد کا کہنا تھا کہ گولیوں کی آواز ایسی تھی ،جیسے آتش بازی ہو رہی ہو ،جیسے ہی فائرنگ شروع ہوئی ،ہم سب زمین پر گر گئے ،اچانک حملے کے بعد جب موسیقی بند کی گئی تو چاروں طرف چیخ وپکار تھی ۔21 سالہ ٹیلر وائٹلر نے بتایا کہ حملہ آور نے کلب میں گھستے ہی بم پھینکا اور پھر گولیوں کی بوچھاڑ کردی ۔چند لمحوں میں ڈانس پارٹی بھیانک منظر پیش کررہی تھی ۔کلب کے فرش پر لوگ ایک دوسرے پر گرے ہوئے تھے ،جب کہ حملہ آور بھی مردہ پایا گیا۔ واقعہ پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔