ہیکرز نے شہید فوجی کے اکاؤنٹ سے ڈیڑھ لاکھ چرالئے

جہانیاں(آن لائن)ہیکرز نے شہید فوجی کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 58 ہزار روپے ہیک کر لیے ۔تفصیلات کے مطابق جہانیاں کے نواحی علاقہ علی شیر واہن کے رہائشی سوات آپریشن کے شہید محمد شاہد انجم کے پنشن اکاؤنٹ سے نامعلوم ہیکرز نے ایک لاکھ 58 ہزار روپے ہیک کرلیے۔شہید شاہد انجم کا اکاؤنٹ ان کے والد نجم الحق آپریٹ کرتے ہیں ۔ہیکرز نے اپنے آپ کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کیااور بینک کے جعلی نمبر سے بھی فون کیا اور حبیب بینک کے اے ٹی ایم کارڈ کی معلومات لیں دوسری کال بینک آفیسر بن کرکی گئی۔اور ان کے حبیب بینک کے اکاؤنٹ سے رقم ہیک کرلی ۔

Comments (0)
Add Comment