علامہ اقبال نے مسلمانوں کا احساس کمتری دور کیا۔ذوالفقار چیمہ

اسلام آباد(امت نیوز) علامہ اقبال کونسل کے چیئرمین ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ ہمیں آج بھی اپنے مسائل کے حل کے لیے فکرِ اقبال سے رہنمائی لینا ہوگی۔علامہ اقبال نے مسلمانوں کا احساسِ کمتری دور کیا۔انہیں آزادی اور حریت کے جذبوں سے سرشار کیا۔وہ مقامی کالج میں یومِ اقبال کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔پروفیسر مسعود زاہد نے کہا کہ علامہ اقبال مشاورت اور جمہوریت کے قائل تھے۔آخر میں تقریری مقابلے میں جیتنے والے طلباء کو انعامات دیے گئے۔

Comments (0)
Add Comment