ہالا(نامہ نگار) عزیر بلوچ کے کارندے مغوی کو مٹیاری میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ اختر حسین کو 6 ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا۔ جسے نامعلوم افراد اڈیرولعل اسٹیشن کے قریب چھوڑگئے اطلاع پر پولیس مغوی کو تھانے لے آئی جہاں اس نے بتایا کہ مجھے عزیر بلوچ کے کارندے عبدالقادر بلوچ اور دیگر نے زمین کے تنازع پر اغوا کیا۔ اغوا کنندگان مجھے مختلف مقامات پہ رکھ کر تشدد کرتے تھے اور اب مجھے یہاں پھینک کر چلے گئے پولیس نے کراچی گڈاپ تھانے پر مغوی کی بازیابی کی اطلاع دے دی ہے۔