میر واعظ عمر فاروق 500 با اثر مسلم شخصیات میں شامل

لاہور(نمائندہ امت) حریت کانفرنس مقبوضہ کشمیر(ع) کے سربراہ اور امیرمتحدہ مجلس علما جموں کشمیر میر واعظ عمر فاروق کو اردن کے ”دی رائل اسلامک اسٹرٹیجک اسٹیڈیز سینٹر“ نے دنیا کی 500 با اثر مسلم شخصیات میں مسلسل پانچویں مرتبہ شامل کر لیا۔حریت کانفرنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ادارے کی طرف سے میرواعظ کا دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات اور برصغیر میں منتخب 5 افراد میں انتہائی بااثر سیاسی و مذہبی شخصیت کی حیثیت سے انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔ ”دی مسلم 500 “ کے عنوان سے 2018ء کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جموں کشمیر میں موجودہ میرواعظ عمر فاروق کو ان کی سماجی ، تعلیم ، سیاست ، ملی اور سماجی میدانوں میں بے لوث اور مخلصانہ خدمات انجام دینے کے اعتراف میں اس عالمی اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔عمر فاروق نے اپنے نامور والدممتاز دینی و سیاسی رہنما میرواعظ مولوی محمد فاروق کی 1990ء میں شہادت کے فوری بعد کشمیری عوام کی شدید خواہش اور اصرار پر صرف 17 سال کی عمر میں میرواعظ کشمیر کا منصب سنبھالا تھا۔

Comments (0)
Add Comment