اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے بوائز سنگلز اور گرلز ڈبلز فائنلز (آج ) ہفتہ کو دلاور عباس ٹینس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔ بوائز سنگلز کا فائنل بلغاریہ کے پنیو ایون اور پاکستان کے حذیفہ عبدالرحمن کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ گرلز ڈبلز کا فائنل میچ آئرلینڈ کے مہرانی میلینا/ سافی مشکاتولزہرہ اور برطانیہ کی سارہ یگن/ ترکی کی مینا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
٭٭٭٭٭