کراچی(اسٹاف رپورٹر) متاثرہ شخص کی جانب سے پکی ایف آئی آر درج نہ کروانے کے باعث موبائل فون چھیننے میں ملوث ملزمان عدالتوں سے بآسانی بری ہو جاتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق متاثرین عدالتوں کے چکر لگانے سے بچنے کیلئے پکی رپورٹ کے بجائے صرف روزنامچہ کروانے پر ہی انحصار کرتے ہیں ۔