پراگ (امت نیوز) جمہوریہ چیک اور امریکا درمیان فیڈ کپ کا (آج) ہفتہ سے جمہوریہ چیک میں شروع ہوگا۔ جمہوریہ چیک کی سٹار کھلاڑی کیرولینا پلسکووا انجری مسائل کے باعث امریکہ کے خلاف شیڈول فیڈ کپ فائنل سے باہر ہو گئیں۔ ان کی جگہ ورلڈ ڈبلز نمبر ون کھلاڑی بربورا کریجی کووا ملک کی نمائندگی کریں گی۔ جمہوریہ چیک اور امریکہ کے درمیان فائنل (آج) ہفتہ سے شروع ہوگا۔ دوسری جانب امریکن ٹیم کو بھی ولیمز سسٹرز کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔
٭٭٭٭٭