کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹاؤن میں کے الیکٹرک ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر نے گلشن عرب میں غیر قانونی پی ایم ٹیز ہٹانے اور بجلی چوری کیخلاف کارروائی کے دوران حملہ کرکے عملے اور پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا تھا، جسکا مقدمہ مقامی تھانے درج کرا دیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سرجانی اور مضافاتی علاقوں میں غیر قانونی نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا جاچکا ہے، جبکہ محمود آباد اور لیاری سے 1200سے زائد کنڈے ہٹائے گئے ہیں۔