اساتذہ نسل نوکی ذہنی آبیاری کرکے انقلاب برپا کریں- حسین محنتی

کراچی (پ ر) نیشنل ایسوی ایشن فار ایجوکیشن کراچی کے تحت تعمیر سیرت کیمپ میں اسکول پرنسپلز اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہا کہ اساتذہ اگر اخلاص اور جذبہ کے ساتھ نسل نو کی تعلیم و تربیت کریں تو ملک کی تقدیر کو بدلا جاسکتا ہے۔ اس وقت تعلیم ایمرجنسی لگائی جائے۔ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر انتصار غوری نے کہا کہ نافع کے تحت اسکولوں کے طلبہ وطالبات کے مابین سیرت النبیؐ پر مقابلہ تقریر، مضمون نویسی اور کوئز کروایا جائے گا۔کیمپ میں ضیاالحسن قادری ریجبنل ہیڈآفاق اور ڈاکٹر معروف بن روف جامعہ کراچی نے بھی لیکچر دیا ورکشاپس سے بھی استفادہ کیا۔

Comments (0)
Add Comment