کراچی (پ ر) مجلس درس کے تحت مرکز اہلسنت حنفیہ عالمگیر جامع مسجد ٹرسٹ لانڈھی میں الحاج میں سعید خان صابری کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں کے الیکٹرک سے اپیل کی گئی کہ 12ربیع الاول تک لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔ جبکہ انتظامیہ سے کہا ہے کہ مستقل بنیادوں پر پروگرام کرنے والوں کو این او سی جاری کیا جائے۔ مفتی رانا ساجد محمد، قاضی نور الاسلام شمس، مفتی صادق نقشبندی، مفتی خرم اقبال رحمانی، مفتی محمد یوسف حفیظ سیفی، مولانا عمر فاروق، مفتی جہانگیر المدنی اور دیگر نے شرکت کی۔