کراچی (پ ر) آج کے پرفتن اور فتنوںکے دور میں اپنے عقیدے کی حفاظت کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ رب کے در کو چھوڑ کر دوسرے دروازے کھٹکھٹانے کے باعث آج امت مسلمہ زبوں حالی کا شکار ہے۔ یہ بات اہلحدیث یوتھ فورس کے مرکزی صدر حافظ فیصل افضل شیخ نے جامع مسجد ابوبکر الصدیق ملیر میں تاجدار ختم نبوتؐ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں کہی۔ انہوں نے جناح باغ میں آل سندھ تاجدار ختم نبوتؐ کانفرنس کرانے پر یوتھ فورس کو مبارکباد دی ہے۔