اسٹیل ملز ملازمین کی سہولتوں میں کمی پر قائم مقام پرنسپل سمیت 3 افسران کو شوکاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹیل کے ملازمین کی سہولتوں میں کمی کرنے پر نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی )نے ادارے کے قائم مقام پرنسپل ایگزیکٹو افسر نصرت اسلام بٹ اور دیگر افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آج (10 نومبر) ذاتی طور پر طلب کرلیا ہے۔سی بی اے انصاف لیبر یونین عبدالوحید سومرو گروپ کی جانب سے نصرت اسلام بٹ ، ایڈمنسٹریشن اینڈ پرسونل ڈائریکٹوریٹ کے شہاب الدین اور انچارج انڈسٹریل ریلیشن قاسم چانڈیو کے خلاف ایک درخواست نمبر 7(123)/2018-K ، No این آئی آر سی کراچی بنچ میں دائر کی گئی تھی ، جس میں کہا گیا کہ اسٹیل ملز حکام نے ملازمین کی سہولتوں میں کٹوتی کردی ہے ، جس سے ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔درخواست گزار کے مطابق ملازمین کی میڈیکل سہولتیں بند ، جب کہ ٹرانسپورٹ اور کینٹین سہولیات محدود کردی گئیں۔دوسری جانب اعلیٰ افسران اورمن پسند افراد کی مراعات میں کمی نہیں کی گئی ہے۔انہیں میڈیکل ، کنوینس سمیت دیگر الائونسز کی ادائیگی جاری ہیں۔ درخواست پر کمیشن کی ممبر فہمیدہ قدیر نے مذکورہ تینوں افسران کو شوکاز جاری کرتے ہوئے طلب کیا ہے ۔واضح رہے کہ سی بی اے انصاف لیبر یونین جامڑو گروپ کے تمام عہدیدار نا صرف میڈیکل سہولتوں سے استفادہ کر رہے ہیں ، بلکہ ڈرائیور سمیت 6قیمتی لگژری گاڑیاں بھی استعمال کررہے ہیں، تاہم اس کے باوجود نصرت اسلام بٹ نے ایک ایئر کنڈیشن ٹویوٹا وین رجسٹریشن CN-5039 اور ٹوکن نمبر 1298 جامڑو گروپ کے حوالے کردی ہے، جب کہ وی آئی پی پول کی یہ وین صرف وزیٹرز کے لیے مختص تھی ۔

Comments (0)
Add Comment