شہبازشریف کولاہورلے جانے کاپروگرام سکیورٹی وجوہ پر تبدیل۔آج منتقل کیاجائے گا

اسلام آباد ( سٹا ف رپورٹر) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کوآج لاہور منتقل کیاجائےگا۔ذرائع کے مطابق انہیں ہوائی جہاز کے ذریعے لاہور لے جایاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی وجوہات پر شہباز شریف کو جمعہ کو منتقل کرنے کا فیصلہ تبدیل کردیا گیا ۔ شہباز شریف کو آج احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا جائے گا جہاں نیب کی جانب سے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

Comments (0)
Add Comment