شادی بیاہ کا سیزن آتے ہی آپریشن شروع کر دیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شادی بیاہ کا سیزن آتے ہی آپریشن شرو ع کردیا گیا۔ لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے ،جیولری اور دیگر مصنوعات دکاندار فروخت کیئے بغیر ہی گھروں کو لے گئے۔شہر میں دیوالی کا تہوار تھا تاہم دیوالی کے باعث دکانداروں نے لاکھوں روپے کا سامان دکانوں میں رکھاہوا تھا لیکن آپریشن کے باعث دکانیں نہ کھل سکیں۔ دکاندار عبدالمالک نے بتایا کہ شادی بیاہ سیزن قریب آتے ہی لاکھوں روپے مالیت کا سامان اپنی دکان میں اسٹاک رکھا تھا لیکن بلدیہ عظمیٰ کراچی شٹر کے ساتھ ساتھ دکان بھی مسمار کررہی ہے ‘انہوں نے بتایا کہ کپڑے خراب ہوجانے کے باعث وہ ناکارہ ہوجاتے ہیں تاہم آپریشن کے ڈر سے دکان خالی کردی ہے۔

Comments (0)
Add Comment