سمیع الحق قتل کی تفتیشی ٹیم کاسربراہ تبدیل

راولپنڈی(نمائندہ امت) جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق قتل کی تفتیش کرنے والی خصوصی ٹیم کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا۔ تحقیقات کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن سردار غیاث گل کی سربراہی میں 7 رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی تاہم اب اس ٹیم کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ایس پی راولپنڈی سردار غیاث گل کو پرنسپل پولیس ٹریننگ اسکول میں تعینات کردیاگیا ہےجب کہ ان کی جگہ گوجرانوالہ میں تعینات ایس ایس پی امیرعبداللہ نیازی کو ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔مولانا سمیع الحق کیس کی تفتیشی ٹیم کی سربراہی بھی امیرعبداللہ نیازی کریں گے۔واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق کو 2 نومبر کو راولپنڈی میں ان کے گھر کے اندر چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا تاہم پولیس اب تک ملزمان کا سراغ نہیں لگاسکی۔

Comments (0)
Add Comment