کمپالا (امت نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر اور کپتان شاہدآفریدی کے بھتیجے عرفان آفریدی کی شاندار کارکردگی، اپنی آل رائونڈر پرفارمنس کے باعث یوگنڈا کی قومی کرکٹ ٹیم کی فتح میں اہم کردارادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔عرفان آفریدی 28سال کی عمر میں امپورٹ ایکسپورٹ کے بزنس کیلئے 2013ءمیں یوگنڈاگئے تھے اور اس سے پہلے انہوں نے کبھی ہارڈ بال کیساتھ کرکٹ نہیں کھیلی تھی۔وہاں عرفان کی دوستی یوگنڈا کے فاسٹ بائولر آسادو سیگا سے ہوگئی جس نے پہلی دفعہ عرفان کو اپنے کلب ٹورناڈو کی طرف سے ہارڈ بال کا میچ کھلایا اوراسے قومی ٹیم تک پہنچنے کا موقع دیا۔2017ء میں عرفان کو یوگنڈاکی قومی ٹیم میں شامل کرلیاگیا اور آئی سی سی ورلڈکرکٹ لیگ ڈویڑن تھری ٹورنامنٹ میں ملائیشیا کے خلاف میچ عرفان آفریدی نے 108رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اورمردمیدان قرار پائے۔اپریل 2018ء میں آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویڑن فور ٹورنامنٹ میں برمود اکے خلاف میچ انہوں نے 23رنز دیکر 6وکٹیں لیکر مردمیدان کا اعزازپایا۔
٭٭٭٭٭