بنگلہ دیش اور زمبابوے میں آخری ٹیسٹ آج شروع ہو گا

ڈھاکہ(امت نیوز)بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ (آج) اتوار سے ڈھاکہ میں شروع ہو گا، مہمان زمبابوین ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، زمبابوے نے پہلے ٹیسٹ میں میزبان بنگال ٹائیگرز کو 151 رنز سے شکست دی تھی۔ مہمان ٹیم نے دوسرا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے جبکہ دوسری جانب میزبان ٹیم میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کرنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment