آسڑیلیا، ملائشیا اور سنگا پور کے سکھ یاتریوں کی بس کے ذریعے لاہور سے حسن ابدال آمد

اٹک ( نامہ نگار ) سکھوں کے روحانی مرکز گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں 16 رکنی غیر ملکی وفد کی آمد ہوئی ، سکھ یاتری لاہور سے بس کے ذریعے حسن ابدال پہنچے ۔وفد کا تعلق آسٹریلیا ، ملائیشیا اور سنگاپور سے ہے۔ یاترا کیلئے آنے والے سکھوں کی قیادت سردار ہردیپ سنگھ کر رہے ہیں سکھ یاتری گردوارہ پنجہ صاحب ایک رات قیام کے بعد کل روانہ ہوں گے ۔

Comments (0)
Add Comment