اسلام آباد (صباح نیوز)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ محترمہ کا اتوار کو کوئٹہ میں انتقال ہوگیا ۔مرحومہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔تعزیتی پیغام میں سپیکر اسد قیصرنے قاسم خان سوری اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اظہار کیا کہ اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے آمین ۔