بشریٰ بی بی ذہنی معذور افراد کے ساتھ وقت گزارنے پہنچ گئیں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور دورے کے دوران بشریٰ بی بی ذہنی معذور افراد کے ساتھ وقت گزارنے پہنچ گئیں۔بشریٰ بی بی اور فرح خان نے فاونٹین ہاوس کے مسائل دریافت کیئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اس وقت لاہور میں موجود ہیں گزشتہ روز پنجاب کابینہ کےاجلاس میں عام آدمی کی زندگی میں واضح تبدیلی کے حوالے سےمختلف تجاویز پنجاب میں طرزحکومت کے حوالے سےمعاملات زیرغورآئے۔مختلف اہداف کےتعین اور ترجیحات کےحوالےسےوزیراعظم کوآگاہ کیاگیا جبکہ وزیراعظم نےپنجاب حکومت کے100دن کےاہداف پرعملدرآمدکاجائزہ لیا۔اس دورے میں خاتون اول بشریٰ بی بی بھی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ موجود ہیں بشریٰ عمران نےفاؤنٹین ہاؤس میں موجودبچوں اورخواتین کے مسائل دریافت کیے۔فرح خان بھی بشریٰ بی بی کے ساتھ موجودتھیں۔بشریٰ بی بی اورفرح خان کےساتھ خواتین اوربچوں نےسیلفیاں بھی بنوائیں۔اس موقع پر خاتون اول بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ مستحق اوربے سہاراافراد سےمل کردلی سکون ملتا ہے،مستحق افرادقوم کااثاثہ ہیں

Comments (0)
Add Comment