نیو کراچی-ڈیفنس میں فائرنگ سے 2 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس کے مطابق سندھی ہوٹل دعا چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 23سالہ فیصل ولد انور زخمی ہو گیا، جبکہ ڈیفنس فیز 2 سن سیٹ کلب کے قریب مسلح ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 20 سالہ رضوان ولد احمد عباس کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔

Comments (0)
Add Comment