اورنگی میں گھریلو جھگڑے پر 15 سالہ لڑکی کا قدام خود کشی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی میں لڑکی نے گھریلو جھگڑے کے بعد گلے پر چھری پھیرکر خودکشی کی کوشش کی۔ پاکستان بازار پولیس کے مطابق گلشن ضیا سے اتوار کو 15سالہ اریبہ کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا۔ ایس ایچ او ماجد کورائی نے امت کو بتایا کہ لڑکی کا گھر والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا، جس پر اس نے چھری سے اپنا گلا کاٹنے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکی کا گلا معمولی سا کٹاہے اور اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

Comments (0)
Add Comment