لانڈھی میں نالے سے بچے کی لاش برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لانڈھی لیبر اسکوائر کے قریب نالے سے بچے کی ڈوبی ہو ئی لاش ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش اسپتال منتقل کی، جہاں اسکی شناخت 11سالہ فلک شیر ولد محمد شاہد کے نام سے کی گئی جو بھینس کالونی کا رہائشی تھا۔ پولیس کے مطابق متوفی ہفتے کی شب نالے میں ڈوب گیا تھا، اتوار کی صبح لاش برآمد کرکے ورثا کے حوالے کردی ہے۔

Comments (0)
Add Comment