روحی بانو کی پراسرار گمشدگی کا راز فاش

لاہور ( امت نیوز) ماضی کی معروف صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ روحی بانو منظر عام پر آگئیں اور کہا کہ ان کے لاپتا ہونے کی باتیں غلط ہیں،وہ ایک سال سے ترکی میں رہ رہی تھیں۔اپنی بہن روبینہ اور بھائی نصیر کی موجودگی میں لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روحی بانو نے کہا کہ ان کی بہن ان سے گلبرگ لاہور کےگھر کا آدھا حصہ مانگ رہی ۔انہوں نےبتایاکہ جائیداد ہتھیانے کیلئے کچھ لوگ ان کی جان لینے کے درپے ہیں،جن سے بچنے کے لئےوہ ترکی چلی گئی تھیں۔انہوں نےجب یہ ذکرکیا کہ ان کی بہن روبینہ بھی پراپرٹی سے آدھا حصہ مانگتی ہیں،تو روبینہ جھٹ سے انہیں ٹوکنے لگیں۔پریس کانفرنس میں وہ کچھ ڈری ڈری اور سہمی نظرآئیں،روبینہ نے روحی بانو کے ہاتھ میں ایک پیپر تھمادیا، جسےروحی بانو نے پڑھ کر سنایا،پیپرپر لکھا تھا کہ پراپرٹی ڈیلران کی جائیداد ہتھیانا چاہتےہیں۔پیپر پر یہ بھی تحریر تھا کہ اس جائیداد کیلئےان کا بیٹابھی قتل کر دیا گیا تھا،2سال پہلے ان پر بھی قاتلانہ حملہ ہواتھا،وہ جان بچانے کیلئے پہلے ترکی چلی گئی تھیں، پھر بھائی کے گھر رہنےلگیں ۔روحی بانو نےچند ایسے انکشافات بھی کر دیئے، جو ان کی بہن روبینہ کو ناگوار گزرے، انہوں نےبتایا کہ وہ ترکی میں بھی فاؤنٹین ہاؤس میں رہیں، اس پر بہن نے ٹوکتے ہوئے کہا کہ نہیں آپ اپنے بھانجے کے گھر پر رہی تھیں۔روحی بانو نے وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سے تحفظ کی اپیل کی ہے۔

Comments (0)
Add Comment