کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی نے زہریلا کھانا کھانے سے 2 بچوں کی اموات کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نےکمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ریسٹورنٹ کی آخری انسپکشن رپورٹ دی جائے۔ انسپکشن اور فوڈ چیکنگ کا پورا میکنزم بتایا جائے اورجن اداروں کی غفلت ہے، اس کی بھی نشاندہی کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متوفی بچوں کے والدہ بھی متاثر ہیں۔ ان کی جان بچائی جائے۔دوسری جانب آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے مضر صحت کھانا کھانے سے2بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔