فکر اقبال کے ذریعے نوجوانوں کو بیدارکرنے کی ضرورت ہے- مقررین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فکر اقبال کے ذریعے نوجوانوں کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے علامہ اقبال کے افکار اور شاعری نے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کرنے میں جو بنیادی کردار ادا کیا تاریخ اسے فراموش نہیں کر سکتی۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے حلقہ فکر و ادب اورپاک ترک انٹر نیشنل اسکولزاینڈ کالجزکے زیر اہتمام یوم اقبال کی تقریب کے موقع پر کیا ۔تقریب سے ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی۔ چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور ۔ہمایوں طاہر۔ڈاکٹر قمر رضوی ۔پاک ترک اسکولز اینڈ کالجز کی پرنسپل عنبرین طارق خرم علی شفیق زبیر حسین شیخ ۔ نعیم طاہرو دیگر نے خطاب کیا ۔اس موقع پر معروف صدا کار شکیل خان نے کلام اقبال سے شکوہ جواب شکوہ بھی پیش کیا۔

Comments (0)
Add Comment