اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں متحدہ لندن کے رہنما پروفیسر حسن ظفر عارف کو بھی نوٹس بھجوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔پروفیسر حسن ظفر عارف جنوری میں انتقال کر چکے ہیں۔منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اےکے انسداد دہشت گردی ونگ کی جانب سے 726 افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے۔جن افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے وہ ایم کیو ایم میں مختلف تنظیمی عہدوں پر کام کرتے رہے ہیں۔