وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب موخر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کرپشن کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کا خطاب قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر مؤخر کر دیا گیا۔اتوار کو وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے حوالے سے قوم سے اہم ترین خطاب کرنا تھاجس میں وزیر اعظم عمران خان کو کرپشن کے حوالے سے بات کرنا تھی اور بہت سی چیزوں کو بے نقاب کرنا تھا تاہم اتوار کو خبر آئی کہ وزیر اعظم عمران خان کا خطاب ملتوی کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے نئی تاریخ یا نیا وقت نہیں دیا گیا کہ اب وزیر اعظم کا خطاب کب نشر ہو گا۔اس حوالے سے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا خطاب قانونی پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے ملتوی کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم کا خطاب سرکاری ٹی وی سے نشر کیا جانا تھا۔

Comments (0)
Add Comment