کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) میئر کراچی وسیم اختر مختلف مقامات پر قائم غیر قانونی فوڈ اسٹریٹس کیخلاف بھی گرینڈ آپریشن کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے تجاوزات ختم کرائیں گے، ہمارا کوئی سیاسی مقصد نہیں اور نہ ہی کسی قسم کا دباؤ برداشت کریں گے۔وہ خالد بن ولید روڈ پر قائم درجنوں غیرقانونی تجاوزات کیخلاف آپریشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔کارروائی کے دوران پارکنگ کے غیر قانونی ریمپس، سائن بورڈز سمیت تجاوزات کو ہٹا دیا گیا