لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں احتجاج کے لیے مین ہائیڈ پارک کی طرز پراسپیکر کارنر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، اسپیکرکارنرمیں سرکاری اہلکار موجود ہونگے جو شکایات متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے۔احتجاج کے لیے مختص جگہ کو اسپیکر کارنر کانام دیا گیا ہے اور اس اسپیکر کارنر کو ہین ہائیڈ اپارک کی طرز پربنایا جائے گا۔مزید یہ کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنےاسپیکرکارنربنانےکی تجویزکی منظوری دیدی۔پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے اسپیکر کارنر کیلیےلاہورمیں مناسب جگہ تجویز کرنیکی ہدایت کردی ہے۔ابتدائی طورپر وزیراعلیٰ پنجاب کو ناصر باغ میں احتجاجی اسپیکرکارنر بنانیکی تجویزپیش کی گئی ہے۔اس اسپیکر کارنر میں احتجاج کرنا ہو،غصہ نکالنا یا پھرکچھ بھی کہنا ہو،لاہورمیں احتجاج گاہ میسرہوگی۔احتجاج گاہ کےاسپیکر کارنرمیں شکایات کیلیےآواز بلند کرنیکی اجازت ہوگی۔اسپیکرکارنرمیں سرکاری اہلکارموجودہونگےجو شکایات متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے۔