جمرود(نمائندہ امت)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر ڈاکٹر علامہ نورالحق قادری نے کہاہے کہ حضور ﷺرحمت العالمین ہیں اور آپ ﷺ کی تعلیمات ہر فرقے اور ہر زمانے کے لوگوں کے لئے مشعل راہ ہے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر سے جو سکون دل کو ملتا ہے وہ دوسرے کسی چیز سے نہیں ملتا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمرود کی سب تحصیل ملاگوری کے ماربل چوک میں تنظیم اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد اور رحمت العالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔