3رکنی کارلفٹر گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تیموریہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی کار لفٹر گروہ کو سرغنہ فراز سمیت گرفتارکرلیا۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضے سے اسلحہ، 2مسروقہ موٹر سائیکلیں، ایک کار اور چھینے گئے موبائل فون برآمدکئے ہیں۔ ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤنے بتایا کہ ملزمان اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں، اور ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں کار لفٹنگ سمیت دیگر جرائم کے 6مقدمات درج ہیں، ملزمان نے مختلف علاقوں سے کئی موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں چوری کیں اور چھینی ہیں۔ مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Comments (0)
Add Comment