اسلام آباد (امت نیوز) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے 64 ویں قومی مینزاور ویمنز سائیکلنگ ٹریک چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریش( پی سی ایف ) کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے کہا ہے کہ چیمپئن شپ15سے18دسمبر تک پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے اشتراک سے لاہور میں کھیلی جائے گی جس میں پنجاب، سندھ، کے پی کے،بلوچستان،اسلام آباد، پی او ایف واہ، واپڈا،ایس ایس جی سی اور پاکستان آرمی کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ ایونٹ میں سینئر اور جونئیر کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے جس کے سربراہ معظم خان صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن ہونگے۔