فواد چوہدری کی چابی کسی اور کے ہاتھ میں ہے- نواب وسان

خیر پور (نمائندہ اُمت) وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی وسابق رکن قومی اسمبلی نواب علی وسان نے کہا ہے کہ عمران خان کو ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ وہ وزیر اعظم ہیں ان کی حر کتیں اپوزیشن والی ہیں فواد چوہدری ایک چابی کی مشین ہے جس کی چابی کسی اور کے ہاتھ میں ہے وہ سب کو معلوم ہے کرپشن کے خلاف شور مچانے والے پہلے خیبر پختون میں ہونے والی کرپشن کو ختم کریں خیبر پختون میں بھی کرپشن کے کیس سامنے آئے ہیں دیکھتے ہیں وہ کب کاروائی ہوتی ہے انشاءاللہ جلد عوامی طاقت سے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیراعظم بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنب میں مامو لطیف تمرانی کی یاد میں منعقد تقریب اور کنگری میں مختلف مقامات پر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Comments (0)
Add Comment