کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے نےجعلی فوجی افسر بن کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا ملازم گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم یونٹ کراچی نے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ، ملزم طارق ارباب جنریٹر مکینک ہے۔ وہ اب تک 30سے زائد لڑکیوں کو بلیک میل کر چُکا ہے ۔ ملزم سے موبائل فون اور لڑکیوں کی تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں ۔ملزم اپنی فیس بُک پرجعلی فوجی افسر بن کر لڑکیوں سے دوستی کرتا تھا ۔