بھارت میں قوم پرستی کا جوش جعلی خبریں پھیلانےکی تحریک کاباعث

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بی بی سی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنےآئی ہے کہ انڈیا میں قوم پرستی کا جوش عام شہریوں کوجعلی خبریں پھیلانےکی تحریک دیتاہے۔تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ ان میں سے بہت سے لوگوں میں حقائق کی اہمیت سے کہیں زیادہ قومی شناخت کو اجاگر کرنے کی جذباتی خواہش جوش مارتی نظر آتی ہے۔سوشل میڈیا کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ دائیں بازو کے نیٹ ورک بائیں بازو سے کہیں زیادہ منظم ہیں اور یہ قوم پرستی والی جعلی خبروں کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ٹوئٹر اور انڈیا کے وزیر اعظم کی پشت پناہی کرنے والے نیٹ ورکس پر بھی فیک نیوز یعنی جعلی خبروں کے ذرائع چھائے رہتے ہیں۔یہ رپورٹ ٹوئٹر کے نیٹ ورکس کا تجزیہ کرتے ہوئے اس بات کی بھی جانچ کرتی ہے لوگ انکرپٹڈ میسجنگ ایپس میں کس قسم کے پیغامات کا تبادلہ کرتے ہیں۔ یہ تجزیہ اسی وقت ممکن ہو سکا جب موبائل فون صارفین نے بی بی سی کو اپنے فون کی جانچ کرنے کا حق اور اجازت دی۔

Comments (0)
Add Comment