رضویہ-صدر اور محمود آباد میں 3 افراد نے خود کشی کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رضویہ، محمود آباد اور صدر میں 3 افراد نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق رضویہ کے علاقے ناظم آباد نمبر 1 پوسٹ آفس کے قریب سے 33 سالہ اکرم ولد افضل کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق اکرم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے، تاہم واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں ۔ محمود آباد تھانے کی حدود اختر کالونی گلی نمبر1مکان نمبر 39سے32سالہ فراز ولد صدیق کی لاش برآمد ہوئی، جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس واقعے کو خودکشی قرار دے رہی ہے۔ ادھر پریڈی تھانے کی حدود صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب رہائشی عمارت کی آٹھویں منزل سے کود کر 30سالہ شون فرنانڈس ولد جون فرنانڈس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ایس ایچ او لیاقت حیات نے بتایا کہ متوفی ذہنی مریض تھا اور واقعہ خودکشی ہی معلوم ہوتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment