کراچی(اسٹاف رپورٹر)میٹروول تھرڈ میں فیضان نامی شخص بینک سے رقم نکلواکر اپنی اسٹیٹ ایجنسی پہنچا تھا کہ تعاقب میں آنے والے ہائی روف سوار تین نامعلوم ملزمان نے گھس کر اندر موجود شخص سے لاکھوں روپے چھین لیے۔ایس ایچ او ابو عمیر نے رابطے پر بتایا کہ واقعہ کاروباری لین دین کا شاخسانہ معلوم ہورہا ہے۔ملزمان ڈھائی سے تین لاکھ روپے لے کر گئے ہیں۔متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ 7 لاکھ روپے بینک سے نکلواکر لایا تھا ۔